Posts

Showing posts from June, 2020

توبہ و استغفار کیجیے

                           توبہ و استغفار کیجیے      شب و روز ہمارے نظام زندگی میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ جہاں ہم نے خود لو بدل کر قدامت سے جدت کی طرف لایا۔ وہیں ہم نے اپنی فطرت اپنے اخلاق اپنی ایمانیات و اعمال کا بھی اک نیا جہاں آباد کر لیا۔ ہر آنے والا دن ہمیں بزعم خود ترقی کیطرف اور درحقیقت تنزلی کیطرف لیے جا رہا ہے۔ پہلے ہم آسان تھے تو ہمارے ساتھ آسانیاں تھیں ۔ اب ہم نے خود کو مشکل بنا لیا تو ہمارے ساتھ مشکلات کا اضافہ ہو گیا۔         خیر جو بھی ہو ہر خاص و عام حالات سے باخبر ہے بلکہ تجزیہ کار ہے۔ اس مسئلہ پہ بحث یا اس کی جزئیات کو واضح کرنا کچھ اہم نہیں۔ البتہ نتائج اور ان کیلیے کچھ چارہ سازی اہم ترین موضوع ہے۔      ہم دیکھتے ہیں کہ خیر و بھلائی دنیا سے اٹھتی جا ریی ہے اور شرور فتن اس کی جگہ لے رہے ہیں۔ جسکی ایک واضح مثال ہمارے بزرگوں خصوصاً علماء و صلحاء کی پے در پے اموات ہیں۔ کوئی دن جاتا ہے کہ دنیا نیک ارواح سے خالی ہو جائے۔ اور کوئی ایک بھ...