توبہ و استغفار کیجیے

                           توبہ و استغفار کیجیے
     شب و روز ہمارے نظام زندگی میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ جہاں ہم نے خود لو بدل کر قدامت سے جدت کی طرف لایا۔ وہیں ہم نے اپنی فطرت اپنے اخلاق اپنی ایمانیات و اعمال کا بھی اک نیا جہاں آباد کر لیا۔ ہر آنے والا دن ہمیں بزعم خود ترقی کیطرف اور درحقیقت تنزلی کیطرف لیے جا رہا ہے۔ پہلے ہم آسان تھے تو ہمارے ساتھ آسانیاں تھیں ۔ اب ہم نے خود کو مشکل بنا لیا تو ہمارے ساتھ مشکلات کا اضافہ ہو گیا۔      
  خیر جو بھی ہو ہر خاص و عام حالات سے باخبر ہے بلکہ تجزیہ کار ہے۔ اس مسئلہ پہ بحث یا اس کی جزئیات کو واضح کرنا کچھ اہم نہیں۔ البتہ نتائج اور ان کیلیے کچھ چارہ سازی اہم ترین موضوع ہے۔ 
    ہم دیکھتے ہیں کہ خیر و بھلائی دنیا سے اٹھتی جا ریی ہے اور شرور فتن اس کی جگہ لے رہے ہیں۔ جسکی ایک واضح مثال ہمارے بزرگوں خصوصاً علماء و صلحاء کی پے در پے اموات ہیں۔ کوئی دن جاتا ہے کہ دنیا نیک ارواح سے خالی ہو جائے۔ اور کوئی ایک بھی  شاید نہ رہے جو رو کر گڑگڑا کر اللہ کو منا کر آئندہ عذاب کو ٹال لے۔ 
    میں کوئی دعویٰ یا پیشین گوئی نہیں کرتا اور نہ ہی اس کے حق میں ہوں لیکن حالات کا اشارہ ہے کہ قیامت ہو نہ ہو اچانک کچھ ہونے والا ہے اور بہت خطرناک ہونے والا ہے۔ اور حالات کے بدلتے رنگ اشارہ ہیں کہ کچھ کرنا چاہو تو کر لو ، رو دھو کر اللہ کو منا لو اور آنے والے عذاب کو رکوا لو ورنہ تم سے پہلے تم سے ہر سے زیادہ سمجھدار ، طاقتور، مالدار اور دنیا کی ہر چیز کو عمدہ طور پہ کنٹرول کرنے والے آئے لیکن  سدا بادشاہی صرف خدا کی ہے ۔ اور کامیابی صرف انہں ملی جنہوں نے اللہ کو ساتھ لیا بلکہ ہر کام میں مقدم کیا ۔ 
لہذا آئیے ہمت کریں اور توبہ استغفار کر کے اللہ کو منا لیں۔
                والسلام
       عاصم فرید عباسی

Comments

Popular posts from this blog

کم سنی میں حضرت عائشہ -رضی الله عنہا- کا نکاح

خاتون ۔۔۔ لڑکی