لا یمکن الثناء کما کان حقّہ

 

 لا یمکن الثناء کما کان حقّه

     

     مدینہ منورہ میں اس حقیر نے ایک سیرت کی لائبریری میں حاضری دی، وہاں ایک الماری میں ڈاکٹر عبد الجبار رفاعی کی تصنیف کی زیارت ہوئی، جس کا نام معجم ما کتب عن الرسول واھل البیت تھا، جو جامع ازہر سے ان کی پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے، شاید 18 جلدوں میں تھی، اس میں انہوں نے سیرت پاک کے موضوع پر لکھی گئی کتابوں کی فہرست اور انڈکس تیار کیا ہے؟ کتاب کا نام، زبان، مصنف کا نام، پتہ، کتنے صفحات پر مشتمل ہے، مطبوعہ ہے یا مخطوطہ اور کہاں سے دستیاب ہے، اور چند ایک سطروں کا تعارف اس میں درج کیا گیا ہے، نمبر شمار دیکھنے کے لیے اس حقیر نے آخری جلد کو اٹھایا تو آخری کتاب کا نمبر شمار 29774 تھا، اس میں انہیں کتابوں کا سیرت پاک کے موضوع پر ڈاکٹر عبد الجبار نے تعارف کرایا ہے، جن تک ان کی رسائی ہوئی، جن میں ایک کتاب 85 جلدوں میں بھی تھی، جس کو ڈاکٹر صاحب نے ایک ہی کتاب شمار کیا ہے، ایک کتاب عربی زبان میں کسی شام کے عالم کی تھی، جس میں حضور ﷺ کے صرف نعلین شریفین پر لکھی گئی عربی زبان کی کتابوں کا تعارف کرایا گیا ہے، صرف نعلین شریفین پر اس کتاب میں عربی زبان کی 55 کتابوں کا تعارف کرایا گیا ہے۔


بحوالہ :- مقدمہ پیغمبر عالم ﷺ 

مؤلف :- فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

Comments