ہدہد

 #ہُدہُد

اللہ تعالی نے تمام پرندوں میں سے ہدہد کو یہ شرف کیوں بخشا کہ اس کا ذکر قرآن مجید میں کیا۔۔۔


 #ہدہد  وہ واحد پرندہ ہے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔۔  اور اپنے جیون ساتھی کی وفات کے بعد بھی اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے۔۔۔ یہ اپنی مادہ کو مہر میں کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے اگر وہ اسے کھالے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شادی کے لیے راضی ہے۔۔۔ پھر نر اس مادہ کو اپنے گھونسلے کی طرف لے کر جاتا ہے جو اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے بنایا ہوتا ہے اگر اسے گھر پسند آجائے تو دونوں رشتہ زواج میں منسلک ہوجاتے ہیں۔۔۔

مادہ عموما ہر موسم میں چھ سے آٹھ انڈے دیتی ہے اور بچے پیدا ہونے کے بعد باری باری بچوں کی خوراک کا بندوبست کرتے ہیں

عجیب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو بھی کھانے کی کوئی چیز مل جائے وہ اکیلے نہیں کھاتا بلکہ دونوں کے اکھٹا ہونے کے بعد ہی اسے کھاتے ہیں۔۔۔


 #ہدہد کی چھٹی حس اتنی تیز ہوتی ہے کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی پانی کو محسوس کر لیتا ہے اسی وجہ سے سلیمانؑ اس سے زیر زمین پانی ڈھونڈنے کا کام لیتے تھے۔۔۔


 #ہدہد ہزاروں میل کا سفر بٖغیر رکے طے کرنے کی طاقت رکھتا ہے اسی وجہ سے سلیمانؑ نے اسے دوسرے ملک ملکہ بلقیس کے پاس خط دے کر بھیجا تھا۔۔۔


 #ہدہد کی ازدواجی زندگی آج کے دور کے انسانوں کے لیے ایک  مثال ہے کہ وہ عقل نہ رکھنے کے باوجود بھی ایک دوسرے کا کتنا خیال رکھتے ہیں اور انسانوں کے آپس کے جھگڑے ہی ختم نہیں ہوتے۔

Comments

Popular posts from this blog

کم سنی میں حضرت عائشہ -رضی الله عنہا- کا نکاح

خاتون ۔۔۔ لڑکی