حقوقِ نسواں
ذرا دو ٹوک بات کرتا ہوں! اگر صرف ایک مرد کی نظر سے دیکھا جائے تو ہم مردوں کو خواتین کی اس "سو کالڈ" آزادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ تو ہمارے حق میں ہے۔
ہم دن میں بارہ اور سولہ گھنٹے کام کرتے ہیں کہ گھر کا خرچ اٹھا سکیں، ہمارا بوجھ آدھا ہو جائے گا۔ خواتین کے لباس اور میک اپ کا بوجھ تو ہم سے بالکل ہی ختم ہو جائے گا۔ خود خریدیں، خود پہنیں!
ہمیں دیکھنے اور دل پشوری کرنے کو پہلے سے زیادہ رنگین تتلیاں ملیں گی۔ انہیں ہم کہیں گے تو "دوست" لیکن سیدھی بات ہے کہ ہم شکاری ہیں اور شکار کو "دوست" نہیں بنا سکتے، اسے کھا ہی سکتے ہیں۔
ہمیں پہلے سے زیادہ لڑکیوں کو پٹانے اور فلرٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع کا ہم فائدہ اٹھائیں گے اور پھر آرام سے چھوڑ جائیں گے۔ تم جانو اور تمہاری اولاد! بھئی میری بیوی کا ہر چیک اپ چار ہزار سے کم نہیں ہوتا اور ڈیلیوری دو لاکھ کی۔ اس کے بعد دودھ، دوائیاں، پیمپر۔ رات کی نیند الگ خراب۔ میں تو اس بوجھ سے آزاد ہونا ہی پسند کروں گا نا؟
مارکیٹ میں لیبر کی سپلائی بڑھ جائے گی۔ ایک کام کے لیے دس ملازم ہوں گے اور ان میں سے پانچ لڑکیاں۔ ان پانچ میں سے دو تین وہ ہوں گی جنہیں اپنے "آزاد" بچے پالنے ہوں گے اور وہ مجبور ہوں گی۔ بڑی سستی لیبر ملے گی۔ زیادہ ضرورت ہوئی تو ہم انہیں "کمائی کے اور مواقع" بھی فراہم کر سکتے ہیں۔
آپ کو کیا پتا "ٹین" کا مزا کیا ہوتا ہے؟ آپ میں وہ حس ہی نہیں ہے۔ آپ کی اکثریت "لیسبئین" تھوڑا ہی ہے۔ بس آپ کی بچی اٹھارہ سال کی ہو کر آزادی کا نعرہ لگائے۔ اسے یہ "آزادی" ہم خود فراہم کریں گے۔ "پورن ہب" اور "ایکس ہامسٹر" ایسے ہی تو ویڈیوز سے بھری نہیں رہتیں۔
اور ہاں! ہمیں مارکیٹنگ کے لیے بھی لیبر کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تو آپ ہی بہترین ہیں۔ لچک دار خوبصورت آواز میں ہلکے میک اپ کے ساتھ ناز و نخرے سے آپ ہی تو کسٹمر کو مائل کر سکتی ہیں۔ ڈیل بڑی ہوگی، آپ پر معاشی بوجھ ہوگا اور آپ "آزاد" بھی ہوں گی تو کسٹمر پھر کہیں نہیں جاتا۔ ہر قسم کی "سروس" ملنے پر وہ ہماری کمپنی کا ہی ہوگا۔
لہذا پلیز جلدی کیجیے! عورت مارچ نکالیے اور اس خوفناک باپ اور غیرت مند بھائی سے نجات حاصل کیجیے! ان سے تو ہم ڈرتے ہیں۔ آپ بس آزاد ہوں، ہم تو راہوں میں پلکیں بچھائے بیٹھے ہیں۔ یقین نہ آئے تو امریکی اور برطانوی ڈاکیومینٹریز دیکھا کریں۔ اور ذرا اس راہ میں "مولوی" سے بچ کر چلیے گا۔ یہ عجیب بیہودہ مخلوق ہے جو آپ کو حجاب کے نام پر کپڑے میں لپیٹ دیتی ہے۔ اس سے ہمارے سارے ارمان خاک میں مل جاتے ہیں۔ پلیز..........!
(ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ جو ظلم ہوتے ہیں اور جو خرابیاں ہیں، ان کے خلاف یقیناً کام ہونا چاہیے لیکن یہ "فل ٹائم آزادی"، یہ تباہی ہے خواتین کی۔)
Comments
Post a Comment